پاک سر زمین پارٹی کے سینئر رہنما میر اکرم بلوچ آوارانی نے میر عبدالقدوس بزنجو کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن PB 44 میر عبدالقدوس بزنجو کی سیاسی شکست کا الیکشن ہو گا آواران کی عوام میں اب شعور و بیداری پیدا ہو چکے ہیں جتنا کٹھن وقت عوام نے عبدالقدوس بزنجو کے دور حکومت میں دیکھا ہے اس کی مثال نہیں ملتی پاکستان میں کرپٹ سے کرپٹ سیاستدان بھی اگر وزارت اعلیٰ میں آیا ہے تو اس نے اپنے علاقے کو کم از کم ترقی دینے کی کوشش کی ہے مگر میر عبدالقدوس جب اقتدار میں آیا ہے اس نے آواران کی عوام کو مزید پسماندہ کرنے کی کوشش کی ہے جو عوام کے سامنے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے جلد ہی ہم آواران کے قبائلی عمائدین کیساتھ مل کر ایک گریٹ الائنس بنانے جا رہے ہیں جو آواران کی عوام کے حقوق کی حفاظت اور آواران میں اصطلاحات کا ضامن ہو گا یہی گریٹ الائنس عوامی طاقت کیساتھ آپ کے سیاسی تابوت پر آخری کیل گارے گا وہ دن آ گیا ہے کہ آپ عوام کا انتظا کریں گے مگر عوام آپکا انتظار نہیں کرے گی اللہ تعالیٰ نے رمضان شریف کو ایک ماہ کیلئے بنایا لیکن آپ نے ڈسٹرکٹ عوام کیلئے روزہ بارہ مہینے کیلئے بنایا عوام آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گی آواران کی عوام اور میں مرتے دم تک آپ کے خلاف جہاد کرتے رہیں گے نہ جھکیں گے نہ ہٹیں گے