اسلام آباد کے انسداد دہشتگردی ٹریننگ سکول میں لیویز فورس بلوچستان کی پہلی بیچ کے پاسنگ آوٹ کی تقریب

Spread the love

اسلا م آباد ۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس قادر بخش پرکانی نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے انسداد دہشتگردی ٹریننگ سکول میں لیویز فورس بلوچستان کی پہلی بیچ کے پاسنگ آوٹ کی تقریب میں شرکت کی جہاں لیویز کے جوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ دکھایا لیویز فورس بلوچستان کیو آر ایف کے جوان عبدالسلام نے فائرنگ کے مختلف کرتب دکھا کر شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ بلوچستان لیویز کے دستے نے پہلی بار مذکورہ ٹرینگ سکول سے ٹرینگ حاصل کی۔ ٹریننگ میں لیویز فورس، پولیس، اے ٹی سی،سی ٹی ڈی پولیس، ایئر پورٹس سیکورٹی فورس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حصہ لیا۔ پاسنگ آوٹ کے اختتام پر ڈی جی بلوچستان لیویز فورس نے اے ٹی ایس کورس سے پاس آوٹ ہونیوالے لیویز اہلکاروں کو بیجز لگائے جبکہ کمانڈنٹ آئی بی اکیڈمی محمد طاہر نے اے ٹی ایس کورس سے پاس آوٹ ہونیوالے بلوچستان لیویز اہلکاروں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے۔ آخر میں اے ٹی ایس کورس سے پاس آوٹ ہونیوالے تمام لیویز اہلکاروں نے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس قادر بخش پرکانی کے ہمراہ گروپ تصویر لی اور اس موقع پر کمانڈنٹ اے ٹی ایس نے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس قادر بخش پرکانی کو خصوصی شیلڈ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے