پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما میر اکرم بلوچ آوارانی نے پیشنگوئی کی ہے کہ پاکستان اس وقت کٹھن ترین وقت سے گزر رہا ہے اور آنے والے دو ماہ پاکستان کی تاریخ کے سخت ترین ماہ ہوں گے سیاسی بحران شدت اختیار کر لے گا اور اپنے ساتھ مسائل کے انبار لگا دے گا معاشی حالات اس وقت بدترین حالات میں ہیں کاروباری طبقہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے عوام سیلاب سے مہنگائ سے اور معاشرے میں بڑہتے کرائم اور وارداتوں سے نبردآزما ہیں پاکستان کا نقشہ بدل کر رہ گیا ہے اور ان دو ماہ میں صورتحال مزید گھمبیر ہوتی چلی جائے گی جسکا تدارک ہوتا کہیں نظر نہیں آ رہا غیر ملکی طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کیلئےاور جو غیر ملکی اداروں کے حمایت یافتہ ہیں انکا کردار بڑہتا چلا جا رہا ہے جو نہایت تشویشناک ہےاس وقت وقت کی اولین ضرورت سیاسی بحران کو ختم کرنا ہے جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہو گا ملکی حالات مزید ڈانوا ڈول ہوں گے مقابلے اور اناء کی اس فضاء کو ختم کرنے کیلئے ہمیں الیکشن میں جانا ہو گا نہیں تو معاشی صورتحال ہاتھوں سے نکل جائے گی مہنگائ آئوٹ آف کنٹرول ہو ہی چکی ہے غریب اور مڈل کلاس کے منہ سے نوالا بھی چھن جائے گا امن و امان کی صورتحال تباہ ہو جائے گی ملک میں انارکی پھیل جائے گی وارداتوں اور سٹریٹ کرائمز میں بے تہاشا اضافہ ہو جائے گا قتل و غارتگری عام ہو جائے گی اور پھر سب سوچ سکتے ہیں کیا ملک اس کا متحمل ہو سکے گا پاکستان کے دشمنوں کا یہی منصوبہ ہے مگر افسوس سے کہا جاتا ہے پاکستان کے کچھ نادان دوست نادانستہ اس کھیل میں شامل ہو گئے ہیں مگر جب حقیقت ان پر آشکار ہو گی تب اس محاورے کے علاوہ ہمارے پاس اور کچھ نہیں رہے گ