حب ضلع بن چکا چند روز میں ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہوجائے گا.سردار محمد صالح بھوتانی

Spread the love

وندر/ سینئر صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی صاحب اور سردار زادہ محمد عرفان بھوتانی صاحب کی وندر آمد مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتیں کیں مسائل سنے۔ حب ضلع بن چکا چند روز میں ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہوجائے گا ہم پہلے کی طرح ساتھ ہیں کچھ تبدیل نہیں ہورہا لوگوں کی سہولیات کےلئے انتظامات میں اضافہ کیاہے گفتگو۔ اس دوران سابق نائب ناظم محمد ابراہیم دودا، سابق ممبر ضلع کونسل لسبیلہ ماسٹر غلام رسول انگاریہ، ڈاکٹر نورمحمد انگاریہ، عبدالستار انگاریہ، نے حالیہ سیلاب اور بارشوں سے وندر کی ذراعت کے ہونے والے نقصانات کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ذراعت کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے مگر اس کے باوجود K الیکٹرک کے بلز اسی طرح آرہے ہیں اداروں کو چاہیے کہ آفت زدہ ضلع کے لوگوں کو ریلیف دیں۔ وندر سونمیانی ڈام موضع ڈان وغیرہ کے گوٹھوں میں بارش اور سیلابی پانی داخل ہونے سے گھروں کو نقصان پہنچا مکانات منہدم ہوئے تو بعض گھر مخدوش ہوگئے ہیں دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہوا جس پر سردار محمد صالح بھوتانی کا کہنا تھاکہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کی تکالیف سے آگاہ ہیں کسی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہرممکن مدد کی جائے گی۔اس موقع پر انگاریہ قبیلے کے معتبر شخصیت عالم خان انگاریہ، سابق کونسلر میربہادر خان جاموٹ ،سابق کونسلر وڈیرہ سلیمان انگاریہ ،حاجی عبدالستار انگاریہ ،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی حبیب اللہ میربحر،ڈیویلپمنٹ آفیسر عبدالمجید انگاریہ،خیرمحمدسوری،نادرا انچارج ایوب یوسف انگاریہ، سردار زنگی خان، سیکریٹری عنایت اللہ راٹھور ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع قمر الدین بلوچ ،ڈی ڈی ای او حبیب اللہ برادیہ،وڈیرہ عبدالرشید جمالی انگاریہ، نورمحمد جمالی انگاریہ ،مزار خان انگاریہ، حاجی امین ساجدی، سمیع اللہ بلوچ، یوسف ساجدی، وڈیرہ عزیز صابرہ، وڈیرہ فقیر نزیر احمد سومرو کلمتی، جاوید علی سوری، عمران برادیہ ،وڈیرہ لیاقت واندانی ، وڈیرہ سلیم کاکانی، عبدالکریم انگاریہ،میر غلام مصطفیٰ انگاریہ، مکیش کمار،فاروق، عبدالحکیم انگاریہ ،سردار عالم گنگو،ٹھیکیدار عبدالغفور انگاریہ، صالح محمد انگاریہ، زاہد مزار انگاریہ ،سیکریٹری نثار سور، ایس ایچ او غلام مصطفیٰ شاہ، حوالدار عبداللہ انگاریہ ، اکرم پالاری، عالم انگاریہ ،سلیم انگاریہ سکندر انگاریہ، اسلم ابراہیم ،منیر سور،غلام مصطفیٰ انگاریہ ودیگر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے