گزشتہ شب حب سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ حب کے علاقے جام کالونی میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ جس پر عطاء اللہ نمانی نے ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایات اور ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیرنگرانی میں فوری طور پر ٹیم تشکیل دی اور چھاپہ مار کر فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کے زیر نگرانی جرائم کے خلاف سٹی پولیس کے کارروائیاں جاری ہیں ۔
ایس ایچ او عطاء اللہ نمانی کی بروقت کاروائی کر کے درندہ صفت ملزم کی گرفتاری کو علاقہ مکینوں نے سراہا ایس ایچ او عطاء اللہ نمانی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جب کہ شہر کا امن برقرار رکھنا اولین فرض ہے