ضلعی الیکشن کمشنر لسبیلہ بمقام حب طارق عزیز بگٹی کی جانب سے ون ونڈو سینٹر کا قیام

Spread the love

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 37 کے تحت پورے ملک کی طرح ضلع لسبیلہ میں بھی حتمی ووٹر لسٹوں کی تشہیر کے بعد ضلعی الیکشن کمشنر آفس لسبیلہ بمقام حب میں ‘ون ونڈو سینٹر ‘ کا قیا م عمل میں لایا جا چکا ھے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ بمقام حب طارق عزیز بگٹی نے کہا میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹ کی تصدیق کریں اور اگر وہ اپنے ووٹ کی تصدیق کروانا چاہتے ہھوں، یا ووٹ کی تبدیلی اندراج کرانا چاہتے ہو تو فوری طور پر اپنے ضلعی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سے متعلقہ فارم حاصل کرکے اسے پر کر کے بعد میں وہی جمع کروائیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلا طارق عزیز بگٹی نے مزید کہا جس میں تمام شہری ووٹر لسٹوں میں اپنا ووٹ چیک کرنے کے بعد اپنے ووٹ کا اخراج، تصحیح اور نیا اندراج بھی کروا سکتے ہیں۔

اسی طرح ضلع لسبیلہ میں 10 (اے-آر-او) کے دفاتر کو بھی ‘فارم سبمیشن سینٹر’ بنایا گیا ھے۔

وہاں پر مناسب تعداد میں فارم نمبر 21 برائے ووٹ اندرج و تبدیلی، فارم 22 برائے ووٹ اخراج و اعتراض اور فارم نمبر 23 برائے درستگی کوائف ووٹران رکھوا دیے گئے ہیں۔

تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ضلعی الیکشن کمشنر لسبیلہ بمقام حب کی طرف سے قائم شدہ اپنے گھر کے قریب ترین واقع مندرجہ بالا سینٹرز پر اپنے ووٹ کے اندراج، تصحیح و اخراج کیےفارمز جمع کروائیں اور اپنے بروقت ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں

نیز ہر وہ مرد یا عورت جسکا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنا ہوا ھے،اپنا ووٹ اندراج کروا سکتا ھےکیونکہ ھمارا ووٹ ھمارا حق بھی ھے اور ھماری قومی ذمہ داری بھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے