غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق میں نوجوان کے اغوا کا ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا ہےجے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے یہ واقعہ نہ تاوان کے لیے تھا اور نہ ہی کسی دشمنی میں بلکہ یہ اغوا ایک لڑکی کی جانب سے شادی کے لیے کیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوائ ہو نے والے لڑکے کی عمر 17 سال ہے جبکہ خاتون کی عمر 30 سال ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی لڑکا اپنے خاندان کے ساتھ تعلیم کے لیے اردن میں مقیم تھا جبکہ عراقی خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس سے دوستی کی اور دوستی کے بعد اسے بغداد لے آئی پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد اغوا کار خاتون اور مغوی لڑکے کو بازیاب کرالیا ہے جبکہ خاتون کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق لڑکے کا تعلق امیر خاندان سے ہے جسے خاتون شادی کے لیے مجبو ر کر رہی تھی یہ خبر شوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین اغوا برائے شادی کے اس منفرد واقعے پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں