آئے روز موندرہ چوک پر رکشوں کی لمبی قطاروں کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے،،نعمان بھنگر

Spread the love

حب. حب کے سماجی رہنما نعمان بھنگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حب میں ٹریفک کا کوئی قانونِ نہیں ہے
عوام ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گھنٹوں ذلیل و خوار ہو رہی ہے مگر کسی کو کوئی فکر نہیں انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر فوٹو سیشن کر کےجاتی ہے مگر عملی کام کوئی نہیں کرتا۔ موندرہ چوک پر رکشاؤں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں ٹریفک انچارج منظرعام سے غائب رہتے ہیں انتظامیہ کو متعدد بار شکایات درج کرائی گئی اسکے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہوتی انکا مزید کہنا تھا نئے آنے والے ایس ایچ او حب مصطفٰی شاہ سے امید کرتے ہے غیر قانونی ڈرائیونگ اور رکشوں کے غلط پالسیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے اور عوام کو اس ٹریفک جام جیسے ناسور سے آذاد کرائے تاکہ شہریوں اور اسکول کے اسٹوڈنٹس کو مشکلات درپیش نہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے