پاکستان کی پہلی باحجاب ریپر اور بلوچ گلوکارہ ایوا بی کی تصویرامریکا کے معروف ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

Spread the love

میڈیا رپورٹ کے مطابق میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ نے ریپر اور بلوچ گلوکارہ ایوا بی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر امریکا کے معروف ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کردی ہے اس سے قبل اسپاٹی فائے 7 پاکستانی خواتین گلوکاراؤں کی تصاویر بھی ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر چکی ہے سپاٹی فائے نے رواں برس مارچ سے ’اکوئل پاکستان‘ نامی منصوبے کا آغاز کیا جس میں ہر ماہ ایک پاکستانی گلوکارہ کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا جا رہا ہے اکوئل پاکستان‘ منصوبے کے تحت اس سے پہلے پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کی تصویر آوازاں کر چکی ہے ایوابی نے اپنی تصویر کو آویزاں کیے جانے کو تاریخی لمحہ قرار دیاایوا بی پاکستان کی پہلی باحجاب اور بلوچی گلوکارہ ہیں جس تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا
واضح رہے کہ ایوابی نے رواں برس کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’کنا یاری‘ کو ملک بھر میں اپنا نام کیا تھا جس کی وجہ سے ان کا کافی شہرت ملی

ایوا بی نے گلوکاری کا آغاز کا آگاز تین سال قبل 2018 میں انسٹاگرام پراپنا پہلا ریپرشیر کر کے کیا تھا
ایوابی نے شروعات سے ہی اپنے بلوچ ثقافتی لباس کو پہننا شروع کیا بلکہ انہوں نے مکمل حجاب کرنا بھی شروع کیا اور اسی وجہ سے ان کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے کو ملا

بلوچی گلوکارہ ایوابی کا تعلق کراچی کے علا قے لیا ری سےپے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے