یوٹیوبرز سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں ایسی محفل میں نہیں بیٹھتا جہاں صرف تعریفیں ہوں سعودی عرب کے دورے میں شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کی کابینہ سے ملاقات ہوئی شہزادہ محمد بن سلمان دل کھول کر پاکستان کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ابھی چین جانے والا ہوں دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملک میں بے پناہ تباہی ہوئی جبکہ سیلاب سے سندھ اور بلوچستان زیادہ متاثر ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو ناقابل تلافی نقصان کو اپنی ذات سے بالا تر سمجھتا ہے ہمارے بڑے منصوبوں کو عمران خان کی حکومت نے تباہ کیا۔