ملزمان کے ڈیٹا والی جدید ڈیوائس سندھ پولیس کو مل گئی،جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ

Spread the love

کراچی ،سرکاری اداروں کے آن لائن ڈیٹا سے لیس جدید ڈیوائس "تلاش” سندھ پولیس میں شامل کر دی گئی ہے ڈیوائس سے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے میں مدد ملے گی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ پرویز احمد چانڈیوکے مطابق پولیس اور تھانوں کا خوف کم سے کم کرنے کے لیے تھانوں کو ون ونڈو آپریشن طرز کی جدید ڈیوائس "تلاش” فراہمی کی جا رہی ہے جو ایک ایک چلتا پھرتا تفتیشی مرکز ہے،ان کا کہنا تھا کہ اب بے گناہ شہری کو تھانہ لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی یہ 50 ڈیوائس آزمائشی طور پر تھانوں اور سندھ پولیس کے دیگر یونٹس کو فراہم کی جا رہی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر کے تھانوں میں درج مقدمات، عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کا ریکارڈ ڈیوائس سے منسلک ہے یہ ڈیوائس ناکہ بندیوں اور چیکنگ کے دوران زبردست مدد فراہم کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے