غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیسبوس جزیرے کے مشرقی حصے میں تیز ہواؤں کے باعث ایک کشتی حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجہ میں 16 افریقی نژاد خواتین کی لاشیں ملی ہیں کشتی میں سوار 9 خواتین کوریسکیوکر لیا گیا جبکہ 15 افراد اب بھی لاپتہ ہیں ایک اور کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن کی نعشیں نکال لی گئی ہیں