میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس سے اب واٹس ایپ فی گروپ 1,024 شرکا کو سپورٹ کرے گا رپورٹ کے مطابق جلد صارفین اس سے مستفید ہو سکیں گے فلحال یہ فیچر بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے اس سے قبل واٹس ایپ نے جون میں 512 رکنی گروپس کے لیے سپورٹ شامل کی تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر چند ماہ میں تمام صارفین تک پہنچ جائے گا