جنرل عاصم منیر کی بطور چیف أف آرمی اسٹاف مقرر ہونا ایک خوش آئیند عمل ہے..میر اکرم بلوچ آوارانی

Spread the love

حب۔پاک سرزمین پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما میر اکرم بلوچ آوارانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ جنرل عاصم منیر کی بطور چیف أف آرمی اسٹاف مقرر ہونا ایک خوش آئیند عمل ہے جنرل عاصم منیر کی تعیناتی سے پاکستان ترقی کے راہوں پر گامزن ہوگا میں جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ نۓ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر بلوچستان کے امن امان اور ترقی کیلئے اپنا کرادار ادا کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں اپنے افواج کے ساتھ ہیں ہمیں فخر ہے اپنے افواج کے جوانوں پر جو اپنے عزیز اقارب بیوی بچوں سے دور سرحدوں پر اپنے ملک و عوام کے لیۓ رات دن اپنے فرائض انجام دے رہے ہیںمیں نۓ چیف أف آرمی اسٹاف سے گزارش کروں گا کہ اینٹی کرپشن اور نیب کو خود مختار کیا جائے جس سے سیاست دانوں کو لگام آجائے ہمارا ملک ہر معدنیات سے مالا مال ہے ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے آج جو مہنگائی ہم پر مسلط کی گئی اس کے زمہ دار بھی سیاستدان ہیں آئی ایم ایف سے جو قرضے لیۓ گۓ وہ ملک کی ترقی کے بجائے سیاستدانوں نے اپنے ذاتی کاروبار میں لگایا قرضہ واپس نہ کرنے پر ہم آئی ایم ایف کے پاس گروی ہوگۓ ہیں ملک کی سالمیت اور بقا کا ضامن صرف پاک افواج ہے ہمیں امید ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے