لسبیلہ ۔بدھ کے روز نواب زادہ زرین خان مگسی نے بھوانی کمپ آفس میں پریس كانفرنس سے خطاب کرتے ہوے ہوے کہا کے ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کی جانب سے دھاندلی یا سرکاری مشنری استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو ہماری طرف سے اس پر سخت ردعمل سامنے آے گا جبکے عدالت سمیت تمام آپشن استمال کریں گے ان کا کہنا تھا کے ماضی میں جو ہوتا رہا ہے اب وہ نہیں ہوگا ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کے نیشنل پارٹی سے بات چیت جاری ہے جو کافی حد تک ہوچکی ہے کچھ چیزوں پر بات چیت جاری ہے بہت جلد اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کی جائے گی زرین خان نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوے کہا کے وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کے ان کے ساتھ صرف مگسی ہیں ہمارے ساتھ صرف مگسی نہیں ہر اقوام کے لوگ ہیں اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے