سنئیر صوبائ وزیربلدیات سردار صالح محمد بھوتاتی کی خصوصی ہدایت پر چیف افسر حب سید سلیم شاہ نے صنعتی شہر حب ٹائون کی ماڈرنائزیشن کیلئے خصوصی اقدامات کاآغاز کردیا ہے پرانے مشینری کی مرمت ضروریات کے مطابق نئے مشینری کی خریداری اسٹریٹ لائٹ کی درستگی سیوریج سسٹم کی مینیول سوئیپنگ کا عمل تیز کردیا ہے چیف افسر حب سید سلیم شاہ کا کہنا کہ ضلع حب کے صنعتی شہر کی ترقی کیلئے پلان تیار کیا گیا ہے ریائشی علاقوں میں ناقص منصوبہ بندی سے بنائے گئے مکانات کی سیوریج سسٹم کی درستگی اور صنعتی شہر حب کی صفاٙئ ستھرائی کیلئے وزارت بلدیات کےاحکامات کی روشنی میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ دن رات عوام کی خدمت کرریا ہے سیلاب کے دوران میونسپل کارپوریشن عملے نے انتظامی افسران کے ہمراہ ریسکیو آپریشن اور نکاسی آب کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان اورسیکرٹری بلدیات کے حکم پر کم وسائل کے باوجود مثالی خدمات کی سرانجام دہی کو یقینی بنایا۔سیلاب کے دوران عملے کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے عوام الناس کی شکایات ازالے کیلئے میونسپل کارپوریشن کا مرکز شکایت فعال اورعملےکی ڈیوٹی کے دورانیے کو بڑھادیا گیا۔چیف افسر کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن عملے کے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی خوش اسلوبی سے کی جارہی ہے بہت جلد میونسپل کارہوریشن حب کی ضروریات کے مطابق صنعتی ضلع حب کے ٹائون کیلئے مشینری خریداری کا عمل شروع کیا جارہا ہے