Know what are the causes, symptoms and preventive measures of liver damage

"Discover the underlying causes, common symptoms, and effective preventive measures to safeguard your liver's health. Explore our comprehensive guide on liver damage prevention."

The liver is an important part of the human body, if it does not work properly, the person becomes a victim of many serious life-threatening diseases. Its function is to make bile. produce one liter. It cleans the body blood and removes unnecessary fat, which keeps the human body healthy. The most dangerous disease is hardening or shrinking. According to experts, this disease develops very slowly, but as long as it is diagnosed If so, this disease has reached the last stage.

According to the experts, if there is any kind of obstruction in the bile duct leaving the liver, then the bile continues to accumulate in the liver. Experts say that if it happens for a long time, the liver becomes hard, while sometimes hepatitis. B and CK virus infections can also cause liver stiffness. Drinking alcohol is a poison for the liver, while there are many drugs that can shrink the liver with continuous use. Fatty acids and certain chronic diseases that have been present for many years can cause the liver to harden or shrink.

Symptoms
According to experts, there are two symptoms of liver shrinkage, one is general and the other is special

General symptoms
Often there is fever and pain in the liver, while the patient feels lethargic and also loses weight, loses appetite and gets tired after doing little work.

Special symptoms
They often complain of constipation and sometimes a lot of gas, high blood pressure, water accumulation in the stomach, and blue veins appear on the stomach due to water filling in the stomach, while sometimes they complain of a lot of gas. The feet start to swell and the skin is often itchy. Male patients with the disease may experience yellowing of the body, loss of virility, while women may experience serious problems such as cessation of menstruation.

Precautions: Avoid chili spices, meat and poultry foods. Stay away from eggs and fish. Avoid all intoxicants. Minimize the use of salt. Always use clean and sterile water. Avoid tension and depression. keep away. Stay away from medicines that have negative effects on the liver and avoid taking them without doctor’s advice. Eat vegetables, other foods, fresh fruits and their juices.
Consult your doctor for more

جگر خراب ہونے کی وجوہا ت ،علامات اور احتیاطی تدابیر کیا ہیں ،جانیے

جگر انسان کے اعضائ کا ایک اہم حصہ ہے اگریہ درست کام نہ کرے تو انسان کئی سنگین جان لیوا بیماریوں کا شکار بن جاتا ہے اس کا کام صفرا (Bile) بنانا ہے صفرا سبزی مائل پیلے رنگ کی رطوبت ہوتی ہے جو جگر کے خلیات یومیہ تقریباً ایک لیٹر پیدا کرتے ہیں۔ یہ جسمانی خون کو صاف اور غیر ضروری چربی کو زائل بھی کرتا ہے جس سے انسانی جسم صحت مند رہتاہے جو کی سب سے خطرناک بیماری سخت ہونا یا سکڑ جانا ہے ماہرین کے مطابق یہ مرض بہت آہستہ آہستہ پیدا ہوتا ہے لیکن جب تک اسکی تشخیص ہوتی ہے تو یہ مرض آخری اسٹیج پر پہنچ چکا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جگر میں نکلنے والی صفرا کی نالی میں اگر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا ہوجائے تو صفرا جگر میں جمع ہوتا رہتاہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ لمبے عرصے کے لیے ہو جائے تو جگر میں سختی پیدا ہو جاتی ہے جبکہ بعض اوقات ہیپاٹائٹس بی اور سی کے وائرس کے انفیکشن بھی جگر میں سختی کا سبب بن سکتا ہے شراب نوشی جگر کے لیے زہر قاتل ہے جب کہ کئی ادویات بھی ایسی ہیں جن کے مسلسل استعمال سے جگر سُکڑ سکتا ہے ماہرین کے مطابق مرغن غذاؤں کے استعمال سے جگر میں چکنائی کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور کچھ ایسی پرانی بیماریاں جو کافی سالوں سے لاحق ہوں وہ جگر کی سختی یا سکڑنے کا باعث بن سکتی ہیں ہیموکرومیٹوسس نامی ایک بیماری جگر میں آئرن جمع ہونا کا باعث بنتی ہے جس کی وجہ سے جگر سکڑ سکتا ہے

علامات
جگر سکڑنے کی دو علامات ہیں ماہرین کے مطابق ایک عمومی اور دوسری خصوصی

عمومی علامات
اکثر بخار اور جگر کے مقام پر درد رہتا ہے جبکہ مریض خود کو سست اور وزن میں کمی بھی محسوس کرتا ہے بھوک ختم ہوجاتی ہے اور تھوڑی سا کام کرکے تھک جاتا ہے

خصوصی علامات
انہیں اکثر قبض اور کبھی کبھی بہت زیادہ گیس کی شکایت ہونے لگتی ہے بلند فشار خون ہونا،پیٹ میں پانی جمع ہونا اس کے علاوہ پیٹ میں پانی بھرنے کی وجہ سے پیٹ پر نیلی نیلی رگیں ابھر آتی ہیں جبکہ کبھی کبھی بہت زیادہ گیس کی شکایت ہونے لگتی ہے پاؤں میں سوجن آ جاتی ہے اور جلد پر اکثر خارش ہوتی ہے۔ جسم کا رنگ زردی مائل ہونے لگتا ہے مرض میں مبتلا مرد مریضوں کی مردانہ صلاحیتوں میں کمی جب کہ خواتین کو ماہواری کی بندش جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر: مرچ مصالحے ،گوشت اور مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں انڈے اور مچھلی سے دور رہیں تمام نشہ آور اشیا سے مکمل پرہیز کریں۔نمک کا استعمال کم سے کم کریں ہمیشہ صاف اور جراثیم سے پاک پانی کا استعمال کریں ٹینشن اور ڈپریشن سے بالکل دور رہیں۔ یسی دوائیں جو جگر پر منفی اثرات مرتب کرتی ہوں ان سے دور رہیں اور انہیں ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر لینے سے گریز ہی کریں۔کھانے میں سبزیوں، دوسری غذاؤں، تازہ پھل اور ان کا جوس استعمال کریں
مزید اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *